چین پاک تعلقات کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ

چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین پاک تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔

پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے موجودہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کے موقع کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے، تاکہ اسٹریٹجک مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے۔

مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کیا جائے ، چین پاکستان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ مل سکے اور نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لائی جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment