بیجنگ : 2026 گلوبل میئرز ڈائیلاگ -ارومچی ” کا انعقاد چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں ہوا۔یہ سرگرمی چین کے ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی رہنمائی میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے دفترِ اطلاعات اور دفترِ امورِ خارجہ نے کی۔ اس میں 13 ممالک کے 26 شہروں کے میئرز اور شہری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے جدید شہری حکمرانی، باہمی مفادات پر مبنی تعاون اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔سرگرمی کے دوران شرکا نے ارومچی، کاشغر، کرامے، کورلا سمیت سنکیانگ کے کئی شہروں کا دورہ کیا اور وہاں شہری حکمرانی کے عملی اقدامات اور ترقی کا مشاہدہ کیا۔