٫بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں وزیراعظم لی چھیانگ کی چین۔آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت سے متعلق تبصرہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال چین اور آسیان کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دونوں جانب کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں چین۔آسیان تعاون نے بھرپور ترقی کی اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ تعاون مسلسل خطے میں سب سے آگے رہا ہے، جس سے نہ صرف دونوں فریقوں کے ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین اس اجلاس میں شرکت کے ذرفاذ آسیان ممالک کے ساتھ اتحاد اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے، تعاون پر اتفاقِ رائے کو مضبوط بنانے، "چین۔آسیان آزاد تجارتی زون 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول” کو جلد از جلد نافذ کرنے، اے آئی، ڈیجیٹل معیشت، توانائی کے تحفظ، باہمی رابطے اور تخفیف غربت و ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر ایک پُرامن، پُرسکون، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ مشترکہ گھر کی تعمیر کو فروغ دے گا اور خطے کے امن و ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرے گا۔