چین ہمیشہ امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے کے لیے تیار رہا ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چینی وزارت تجارت کی ترجمان ہوانگ لنگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں امریکی زرعی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے کے لیے تیار رہا ہے، لیکن اس کی پیشگی شرط 30 بلین بمقابلہ 30 بلین” محصولات میں کمی کا نفاذ ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر محصولات نیز نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دینے سمیت دیگر طریقوں سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے لیے زیادہ سازگار حالات پیدا کرےگا۔ یورپی یونین کی جانب سے یکم نومبر سے کم قیمت والے درآمدی سامان پر دو یوروکی ہینڈلنگ فیس کے نفاذ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ سرحد پار ای کامرس، بین الاقوامی تجارت کی ایک نئی شکل اور ماڈل کے طور پر، عالمی کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے متنوع انتخاب فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین متعلقہ پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لینے میں احتیاط سے کام لےگی تاکہ ای کامرس جیسے شعبوں میں چین اور یورپی یونین کے تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment