سچائی کو مسخ کرنے پر جاپانی ڈرامے VIVANT پر چینی وزارت دفاع کی تنقید

بیجنگ :چین کی وزارت دفاع نے "تاریخ کی سچائی کو کون توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے؟” کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں جاپانی جاسوسی ڈرامے VIVANTسیزن 2 پر جان بوجھ کر سچائی کو مسخ کرنے اور حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے پر تنقید کی گئی۔ اس ڈرامے میں حملہ آور جاپانی فوج کی جانب سے جاپانی جارحیت مخالف چینیوں پرکیے گئے تشدد کو زبردستی چین پر تھوپ کر الزام لگایا گیا ہے، اورجاپان کی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس حوالے سے تاریخی حقائق ناقابل تردید ہیں، اور محفوظ شدہ دستاویزات اور شہداء کے خون اور ان کے پیاروں کے آنسوؤں کی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔ تاریخ کو رد نہیں کیا جا سکتا، اور اپنے جرائم کو دوسروں کے سر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

Comments (0)
Add Comment