پھنگ لی یوان اور جرمن صدر کی اہلیہ ایلکے بوڈن بینڈر کے درمیان چائے کی نشست

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی اہلیہ ایلکے بوڈن بینڈر کے ساتھ چائے کی نشست میں شرکت کی۔پھنگ لی یوان نے 2017 میں صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ جرمنی کے دورے کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے پر ایلکے بوڈن بینڈر کو سراہا۔ دونوں خواتینِ اول نے چین اور جرمنی کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق ایک مختصر ویڈیو بھی دلچسپی سے دیکھی۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون متنوع اور بھرپور ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آمد و رفت اور تبادلے جاری رہیں گے، باہمی افہام و تفہیم بڑھے گی اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ایلکے بوڈن بینڈر نے پرتپاک میزبانی اور بہترین انتظامات پر پھنگ لی یوان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جرمنی اور چین کے درمیان انسانی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لیے پھنگ لی یوان کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین اور بچوں کے امور سمیت متعلقہ شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے اور عوام کے مابین دوستی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment