چین اور آذربائیجان کے تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے، چینی وزیر خارجہ

باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے باکو میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے بات چیت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور آذربائیجان کے تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے اور تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس سے مستقبل میں تعاون کے وسیع امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے آذربائیجان کی ترقی اور احیاء کے عمل کو تیز کرنے کی حمایت جاری رکھے گا۔وانگ ای نے مزید کہا کہ آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، مشترکہ طور پر جدیدکاری کے عمل کو تیز کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے تیار ہے۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ آذربائیجان اور چین مخلص دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں۔ تمام سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید قریبی ہوئے ہیں اور دوطرفہ تعلقات بے مثال بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے ، توانائی، نقل و حمل، موسمیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور عوامی و ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انٹرمیڈیٹ ٹرانسپورٹ کوریڈورکی مشترکہ تعمیر کے لیے کوششیں بڑھانےکے لیے پُرعزم ہے۔

Comments (0)
Add Comment