برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق

برکس ممالک میں چین کی براہِ راست سرمایہ کاری کا حجم 82 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق ، اس وقت برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق ہو چکے ہیں، جنہوں نے عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ اور منصفانہ و کھلے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔حالیہ برسوں میں برکس ممالک میں چین کی براہِ راست سرمایہ کاری میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

2025کے اختتام تک برکس ممالک میں چین کی براہِ راست سرمایہ کاری کا حجم 82 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔رواں سال جنوری سے جولائی تک برکس ممالک میں چین کی براہِ راست سرمایہ کاری تقریباً 4 ارب امریکی ڈالر رہی، جو زیادہ تر مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور بجلی سمیت دیگر شعبوں میں کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment