لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ اور سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپرز کی کوچنگ کی۔
سارہ ٹیلر نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سعد بیگ کو وکٹ کیپنگ کے گُر سکھائے۔
سعد بیگ کو میچ سے قبل وارم اپ سیشن کے دوران سارہ ٹیلر نے مشورے دیے۔ پاکستان کے وکٹ کیپر غازی غوری نے بھی سارہ ٹیلر سے مشورے لیے۔