بیجنگ (ویب ڈیسک) گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ 2026 بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے اس سمٹ میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا ۔انہو ں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ میں بارہا اہم ویڈیو تقاریر کیں ،چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز کو تہنیتی خطوط بھیجے، خدمات کے شعبے میں کھلے پن پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کیا،جس سے چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا مکمل طور پر مظاہرہ ہوا اور خدمات کی عالمی صنعت اور خدمات کی تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری کا اظہار بھی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین خدمات کی تجارتی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، خدمات کے شعبے کے کھلے پن کو گہرا اور وسیع کر رہاہے ، مسلسل اس کے پیمانے کو بڑھا رہا ہے اور خدمات میں تجارت کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے، جس سے دنیا بھر کے ممالک اور کاروباری اداروں کو مزید نئے مواقع مل رہے ہیں۔ڈنگ شوئے شیانگ نے تین تجاویز پیش کیں: سب سے پہلی یہ کہ سروس انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے سروس ٹریڈ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے ۔
دوسری یہ کہ جامعیت اور مشترکہ ترقی کے ذریعے خدمات کی تجارت کی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں اور تیسرا یہ کہ ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خدمات کی تجارت کی ترقی کے لیے نئی محرک قوت پیدا کی جائے ۔نو ستمبر کو ڈنگ شوئے شیانگ نے زمبابوے کے نائب صدر کانسٹنٹینو چیوینگا اور بلغاریہ کے نائب وزیرِ اعظم الیگذینڈر پولیف سے ملاقات کی۔