اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔
محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ وار پاسپورٹ ڈلیوری کی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔
شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں گے، چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کیے جائیں گے۔