بیجنگ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل یاسمین فواد نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی ” ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے یہ تصور پیش کیا ہے کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” ۔
اس تصور کی تمام شعبوں میں نمایاں اہمیت عیاں ہے۔ ہم ایک طرف قدرتی وسائل کو مسلسل تباہ اور ماحولیاتی ماحول کو نقصان پہنچاتے رہیں اور دوسری طرف یہ توقع رکھیں کہ معاشی ترقی کے ذریعے مسلسل فائدہ حاصل ہوتا رہے گا، یہ ممکن نہیں۔
ترقی کا یہ طریقہ اب فرسودہ ہو چکا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد صرف قلیل مدت تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ طویل مدت میں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حل ہمارے سامنے موجود ہے، ہمیں سب سے زیادہ ضرورت مضبوط عزم کے ساتھ فعال اقدامات اپنانے کی ہے، نہ کہ بحران پیدا ہونے کے بعد کارروائی کا انتظار کیا جائے۔