کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا آغاز

بیجنگ (ویب ڈیسک) یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ منانے کے لیے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ صبح ٹھیک دس بجے تقریب کا آغاز ہوا۔ تمام حاضرین نے عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ پڑھا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "یکم جولائی کا تمغہ ” حاصل کرنے والوں کو اس اعزاز سے نوازا اور اہم تقریر کی۔ "یکم جولائی کا تمغہ” پارٹی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

یہ اعزاز پہلی بار 2021میں سی پی سی کے قیام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر 21پارٹی اراکین کو دیا گیا تھا ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے پارٹی ممبران کو "یکم جولائی کا تمغہ” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار کل آٹھ پارٹی ممبران کو یہ اعزاز ملا، جنہوں نے پارٹی اور عوام کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment