سنکیانگ اورشی زانگ کے حوالے سے جھوٹے دعوؤں کی تردید خود حقائق سے ہو رہی ہے، چینی ریاستی کونسل

تمام اقلیتی قومیتوں کے لوگ چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفرپر گامزن ہیں، پر یس کانفرنس

بیجنگ (ویب ڈیسک) قومی یکجہتی اور ترقی کے فروغ سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کا قانون اس سال یکم جولائی سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں اس قانون اور چین میں اقلیتی قومیتوں کے امور سے متعلق معلومات دی گئیں ۔ قومی یکجہتی اور ترقی کے فروغ سے متعلق قانون کی تشکیل شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ایک اہم سیاسی اور قانون سازی کا کام ہے۔

چین میں گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا قانون ہے، جس میں خاص طور پر دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے مطابق 2012 سے 2025 تک، پانچ خود اختیار علاقوں کی جی ڈی پی 3.25 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 8.66 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے۔ان علاقوں میں چین کا اندرونی منگولیا، گوانگ شی، شی زانگ، نینگ شیا اور سنکیانگ شامل ہیں ۔ تمام اقلیتی قومیتوں کے لوگ چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفرپر گامزن ہیں۔

پریس کانفرنس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ یونائیٹڈ فرنٹ ورک اور چین کی قومی عوامی کانگرنس کی قائمہ کمیٹی کے متعلقہ ذمہ داران نے حقائق کے ذریعے سنکیانگ اورشی زانگ کے حوالے سے بعض مغربی میڈیا کے جھوٹے بیانات کی تردید کی۔

Comments (0)
Add Comment