بیجنگ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے میں ہانگ چو سے بیجنگ پہنچ گئے۔وہ 23 مئی کو صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگچو پہنچے تھے ۔ چین کے وزیراعظم لی چھِیانگ کی دعوت پر، شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔
دورے کے دوران، چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم لی چھیانگ پاکستانی وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے ۔ دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور نئی صورتحال میں چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف چین-پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔