لائی چھنگ دے نے دانستہ دونوں کناروں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دی، تر جمان
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کے ترجمان چھن بن ہوا نے تائیوان علاقے کے رہنما کی جانب سے "20 مئی” کی تقریر اور صحافیوں کے سوالات کے جواب میں دونوں کناروں کے تعلقات سے متعلق بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دے کی تقریر "جھوٹ، فریب، دشمنی اور محاذ آرائی” سے بھری ہوئی تھی۔ لائی چھنگ دے نے "تائیوان کی علیحدگی” کے غلط مؤقف پر اصرار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ دے نے دانستہ دونوں کناروں کے درمیان ٹکراؤ اور کشیدگی کو ہوا دی، اور ” طاقت کے ذریعے علیحدگی ” اور "بیرونی قوتوں کے سہارے علیحدگی” حاصل کرنے کی کوششیں کیں،جس نے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ لائی چھنگ دے "دونوں کناروں کے امن کو نقصان پہنچانے والے” اور”آبنائے تائیوان میں بحران کے خالق ” ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ لائی چھنگ دے ایک طرف "تائیوان کی علیحدگی” اور "چائنیز مین لینڈ مخالف” بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بظاہر دونوں کناروں کے درمیان مذاکرات اور تبادلوں کی بات کر کے تائیوان کے عوام اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں کو اب تائیوان کے زیادہ سے زیادہ لوگ سمجھ چکے ہیں، اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں اور فریب پر مبنی سیاست کو دونوں کناروں کے ہم وطنوں اور عالمی برادری کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ یہ کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔