قوم اورخاندان سے محبت

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے بڑی محبت کے ساتھ "جلا وطن بچوں کا گیت ” نامی شاعری پڑھی ہے۔ "محبت کرنے والی ماں کے ہاتھوں کی سلائی ، گھر سے دور جانے والے بچے کے تن پر موجود لباس ، آپس میں مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں ۔ جانے سے پہلے یہ اندیشہ ہے کہ ان کی واپسی دیر سے ہو گی "۔ یہ شاعری ان کی اپنی والدہ کے ساتھ گہرے جذباتی تعلق کی عکاسی کرتی ہے ۔ شی جن پھنگ کی والدہ چھی شین نے اپنے بچوں کی بہترین خاندانی روایات کے ساتھ پرورش اور تربیت کی۔

ایک انقلابی خاندان سے وابستہ شی جن پھنگ نے ہمیشہ خاندان اور عزیزوں کے درمیان پیارو محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، خود کو مضبوطی سے نظم و ضبط کاپابند رکھا ہے اور اپنے حقیقی مقصد پر قائم رہے ہیں۔ شمالی صوبہ شانشی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں دیہی پارٹی سیکرٹری سے لے کر ریاست اور پارٹی کے اعلیٰ ترین رہنما تک، شی جن پھنگ نے ہمیشہ خود کو عوام کا خادم سمجھا ہے۔

"پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی بنائی ہوئی پالیسیاں اچھی ہیں یا نہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاؤں والے مسکراتے ہیں یا روتے ہیں۔” "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا مقصد ہی عوام کی خدمت اور عام لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔” عوام کے لیے عملی خدمات فراہم کرنا شی جن پھنگ کے حکمرانی کے حوالے سے خیالات اور طرز عمل میں گہرائی سے شامل ہے۔

Comments (0)
Add Comment