دو پاکستانی خلابازوں کا انتخاب، چین کا خلائی اسٹیشن اپنے پہلے غیر ملکی خلاباز کا استقبال کرے گا

بیجنگ (ویب ڈیسک)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے لیے غیر ملکی خلابازوں کی پہلی کھیپ کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس میں دو پاکستانی امیدواروں کو حتمی طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ دونوں امیدوار جلد ہی بطور تربیتی خلا باز چین آئیں گے۔

تمام تربیتی تقاضے مکمل کرنے اور جانچ کے مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کے بعد، ان میں سے ایک خلاباز پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر خلائی مشن میں حصہ لے گا، اور یوں چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والا پہلا غیر ملکی خلاباز بن جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment