مشترکہ ترقی کے گلوبل ایکشن کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد، وزیر اعظم شہبازشریف کی شرکت

چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک کھلا ترقیاتی ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) مشترکہ ترقی کے گلوبل ایکشن کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ اس کانفرنس کی میزبانی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے کی اور اس کا موضوع تھا ” عالمی ترقی کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے”۔ موزمبیق کے صدر ڈینئل چاپو، گھانا کے صدر جون مہاما اور پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف نے کانفرنس میں شرکت کی یا ورچول خطاب کیا۔ کانفرنس میں 140 سے زائد ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ اس سال چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں تمام فریقوں کی حمایت سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو چین کی تجاویز سے ایک بین الاقوامی اتفاق رائے بن گیا ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کے پلیٹ فارم پر وسیع تر ترقیاتی وسائل کو اکٹھا کرنے اور ایک کھلا ترقیاتی ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین ہمیشہ عالمی ترقی کو فروغ دینے والا اور تعاون کرنے والا ملک رہے گا اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی ترقی کا نیا منظر نامہ تشکیل دے گا۔

Comments (0)
Add Comment