چین نے ہمیشہ ترکمانستان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کی ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز ڈنگ شوئی شیانگ نے ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ اور صدر سردار بردی محمدوف کے درمیان دو ملاقاتوں نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترکمانستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی ترکمانستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔ چین کو امید ہے کہ ترکمانستان چین کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

ڈنگ شوئی شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین نے اگلے پانچ سالوں کے معاشی اور سماجی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور انتظامات کا اعلان کیا ہے، جس سے ترکمانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کےمزید مواقع حاصل ہوں گے۔اسی روز ڈنگ شوئی شیانگ نے اشک آباد میں ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف کے ساتھ چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ڈنگ شوئی شیانگ نے زور دے کر کہا کہ چین ترکمانستان کے ساتھ مل کر چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے کردار کو پوری طرح استعمال کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے وضع کردہ وژن کے مطابق، ہمہ جہتی تعاون کی حامل اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment