بوآؤ فورم فار ایشیا کےتحت ساؤتھ چائنا سی کے موضوع پر ذیلی فورم کا انعقاد

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے ، چائنا انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوا یانگ میرین ریسرچ سینٹر سمیت مختلف اداروں کے مشترکہ تعاون سے بوآؤ فور م فار ایشیا کے تحت بحیرہ جنوبی چین کے موضوع پر ایک ذیلی فورم اور “مشترکہ گھر” کے عنوان سے گول میز اجلاس پر مشتمل میڈیا سرگرمیوں کا سلسلہ بوآؤاور سی ایم جی کے سانیا میں موجود دفتر میں منعقد کیا ۔’مشترکہ گھر’ کے عنوان سے گول میز اجلاس میں چین، برطانیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور دیگر ممالک کے 10 سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی ۔

شرکاء نے سمندر کی نگرانی کو فروغ دینے، سمندری سلامتی کی حفاظت اور بلیو اکانومی کی ترقی سمیت مختلف پہلوؤں پر بات چیت سے انسانیت کے مشترکہ گھر کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور مستقبل کی سمت پر غور کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سمندر دنیا کو تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ انسانیت کا مشترکہ گھر ہے، اور تمام ممالک کا اس گھر کی مشترکہ تعیر میں مل کر تعاون کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ زمین کا 70 فیصد حصہ سمندر پر مشتمل ہے، اور زمین کی ترقی کے مقابلے میں، سمندری ترقی میں زیادہ امکانات موجود ہیں ۔ یقین ہے کہ مستقبل میں سمندر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید بڑا کردار ادا کرے گا ۔

Comments (0)
Add Comment