متحدہ عرب امارات میں عالمی مکالمے "چائنا ان اسپرنگ ٹائم” کا انعقاد

بیجنگ (ویب ڈیسک) "چائنا ان اسپرنگ ٹائم:دنیا کے لیے چین کے ترقیاتی مواقع ” کے عنوان سے عالمی مکالمے کے متحدہ عرب امارات کے خصوصی سیشن کا انعقاد ابو ظہبی میں ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس مکالمے سے ویڈیو خطاب کیا۔شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک بہتر دنیا ایک بہتر چین کی طرف لے جاتی ہے، اور ایک بہتر چین ایک بہتر دنیا کی طرف لے جاتا ہے۔ چین کے دو اجلاسوں کے دوران، صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، عالمی منڈیوں کو وسیع پیمانے پر تلاش کرنے اور انٹرنیشنل اکنامک سائیکل سے بہتر طور پر جڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ایک بار پھر چین کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ "چین کے کھلے پن کے دروازے وسیع تر ہوتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی معیار کی مربوط نشریات، سائنسی و تکنیکی جدت اور میڈیا وسائل کی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چینی طرزِ جدیدیت کے ثمرات کو دنیا تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔انہو ں نے پوری دنیا کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم مل کر دنیا میں امن اور ترقی کو فروغ دیں اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔متحدہ عرب امارات کے اخبارات ‘ الاتحاد ‘ اور ‘ الوطن’، اور مصر کے اخبار "المصری الیوم” ، فلسطین کے نیوز نیٹ ورک، الجزائر کے سلک روڈ نیوز نیٹ ورک اور دیگر کئی عرب ممالک کے مرکزی میڈیا نے اس سرگرمی کی کوریج کی ۔

Comments (0)
Add Comment