مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خا رجہ

عالمی امن کے لیےجنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی ضروری ہے ، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل ماریانو گروسی سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں، خاص طور پر اگر ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنایا جائے گا تو اس کے ناقابل تصور سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے خطے کے عوام خطرے میں ہوں گے ۔

وانگ ای نے کہا کہ مسلسل تنازعات سے عالمی امن اور خطے کے استحکام کو نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی ضروری ہے ، تاکہ تنازعات کی جڑ کو ختم کیا جا سکے ۔ وانگ ای نے زور دیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی انٹرنیشنل اٹامک گورننس میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چین آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے، بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نظام کا دفاع کرنے اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment