جنگ بندی اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، تر جمان
بیجنگ (ویب ڈیسک)امریکی صدر نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے کے اپنے اعلان کو پانچ دن موخر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت ہو رہی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ بات چیت کس سے اور کہاں ہو رہی ہے ۔ منگل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن سے وزارت خارجہ کی یومیہ پریس بریفنگ میں اس حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ تنازع کی طوالت کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور جنگ بندی اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام پر اس کے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی اور جلد از جلد پرامن مذاکرات کی راہ پر واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہے۔