بیجنگ (ویب ڈیسک)رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دو اجلاسوں کے بعد، کئی مشہور بین الاقوامی دواساز کمپنیوں کے سربراہان نے ایک کے بعد ایک چین کا دورہ کیا اور چینی وزرات تجارت اور دیگر متعدد وزارتوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد چین کے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز کے سال کے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چین کے حقیقی اقدامات کو دیکھا ہے ۔
امریکی کمپنی لیلائی نے اعلان کیا کہ وہ چین میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، فرانسیسی کمپنی سانوفی نے اعلان کیا کہ چین میں اس کا انوویشن اینڈ آپریشن سینٹر چنگدو میں باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے؛ برطانوی کمپنی آسٹرا زینیکا نے شنگھائی میں سیل تھراپی کا کمرشل پراڈکشن سپلائی بیس اور انوویشن سینٹر قائم کیا ہے . چین میں بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے، بین الاقوامی دواساز کمپنیاں بلا جھجھک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔