بیجنگ (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں حالیہ ہنگامہ آرائی کے باعث تائیوان کو تیل اور گیس کی فراہمی میں خطرات لاحق ہیں۔ رائے عامہ نے نوٹ کیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں، چائنیز مین لینڈ نے پہلی بار یہ موقف پیش کیا تھا کہ ” ملک کی پرامن وحدت کے بعد، ایک مضبوط مادر وطن کی سرپرستی کے ساتھ، تائیوان میں توانائی کے وسائل کو بہتر طور پر یقینی بنایا جائےگا۔”
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ پرامن طریقے سے ملک کی وحدت کی تکمیل آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں اور پوری قوم کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
پرامن وحدت تائیوان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے زبردست مواقع پیدا کرے گی اور تائیوان کے ہم وطنوں کو ٹھوس فوائد پہنچائے گی، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ "ایک مضبوط مادر وطن کی سرپرستی کے ساتھ ، تائیوان میں توانائی کے وسائل کو بہتر طور پریقنی بنایا جائے گا۔