چین – ویتنام ‘3 +3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کا انعقاد

سمندری امور کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے، چینی وزیرخارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین-ویتنام خارجہ، دفاع اور عوامی سلامتی کے ‘3+ 3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کی پہلی وزارتی سطح کی میٹنگ ہنوئی میں منعقد ہوئی، جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای، وزیر پپلک سیکیورٹی وانگ شیاو ہونگ، وزیر دفاع دونگ جون نے ویتنام کے وزیر خارجہ لی ہوائی ژونگ، وزیر دفاع پان ون جیانگ اور وزیر پبلک سیکیورٹی لیانگ سان گوآن کے ساتھ مل کر کی۔ فریقین نے بین الاقوامی صورتحال میں آنے والی تبدیلیوں، سیاسی سلامتی کے تحفظ اور دفاعی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور وسیع پیمانے پر اتفاقِ رائے حاصل کیا۔

اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ ‘3+3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کا وزارتی اجلاس دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور اہم اسٹریٹجک رابطہ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد سیاسی نظام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کو کثیرالجہتی ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، ایک دوسرے کی اہم تجاویز اور نظریات کی حمایت کرنی چاہیے، اور خارجہ پالیسی سازی نیز علاقائی و بین الاقوامی امور پر اسٹریٹجک سطح پر مشاورت کو فروغ دینا چاہیے۔

اس کے ساتھ ساتھ چین-آسیان ، لانچانگ میکانگ تعاون اور برکس جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، سمندری امور کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لیے زیادہ سازگار بین الاقوامی ماحول پیدا کرنا چاہیے۔فریقین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ‘3 +3’ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ چین میں منعقد کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ اس میکانزم کے اعلیٰ حکام کے درمیان روزمرہ رابطے کو مؤثر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے سفارتکاری، دفاع اور عوامی سلامتی کے شعبوں میں باہمی تبادلوں کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کی وزارتِ پبلک سیکیورٹی کے درمیان جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی سے متعلق نویں وزارتی سطح کی کانفرنس اور سرحدی دفاع کی دسویں دوستانہ تبادلہ سرگرمی بھی منعقد کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment