چین علاقائی مسائل کومشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے، چینی وزیر خا رجہ

فوری جنگ بندی عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مصری وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر بات کی۔جمعہ کے روز بدر احمد محمد عبدالعاطی نےعلاقائی صورتحال اور مصری موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کو موجودہ جنگ پر شدید تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں مصر نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں مزید عدم استحکام سے بچیں۔

مصر چین کے متوازن اور غیر جانبدارانہ موقف اور اس کے ادا کردہ اہم کردار کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ بڑھتی کشیدگی میں کمی لائی جا سکے ۔وانگ ای نے چین کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین علاقائی مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے اور ہر موڑ پر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری جنگ بندی اور دشمنی کا خاتمہ عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔ چین مصر سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ روابط اور مصالحت کو برقرار رکھنے اور امن کے لیے کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment