چین کی سرمایہ کاری 2025 میں بنیادی تحقیق میں 7 فیصد سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دوران چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ین حہ جون نے اہم اعداد و شمار کا ایک سیٹ پیش کیا جس کے مطابق 2025 میں، بنیادی تحقیق میں چین کی سرمایہ کاری 280 بلین یوآن تک پہنچ گئی ہے، جو کہ تحقیق و ترقی کی کل سرمایہ کاری کے پہلی بار 7 فیصد سے زیادہ ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کو دیکھتے ہوئے، چین نے کوانٹم انفارمیشن، برین سائنس، لائیف اینڈ ہیلتھ ، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، ڈیپ ارتھ اینڈ ڈیپ سی ایکسپلوریشن اور ایڈوانسڈ میٹیریل سمیت جدید ترین شعبوں میں قومی سطح کے 77 بڑے سائنسی اور تکنیکی بنیادی تنصیبات کے منصوبے قائم کیے ہیں، اور زیر تعمیر اور فعال بڑے سائنسی آلات کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment