چینی صدارتی سفارت کاری عالمی عدم یقین میں استحکام کی منفرد قوت بن گئی ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاسوں کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں 2025 میں چینی صدارتی سفارت کاری کی شاندار کامیابیوں کا جائزہ لیا اور 2026 میں اس کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ وانگ ای نے کہا کہ صدارتی سفارت کاری چینی سفارت کاری کی بنیاد ہے۔ گزشتہ سال، پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، صدر شی جن پھنگ نے شاندار صدارتی سفارتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، اہم تاریخی لمحات تخلیق کیے، دنیا کے اہم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں، اور بڑی طاقتوں کے درمیان بات چیت اور ہم آہنگی کے نئے عملی نمونے قائم کیے ۔ عالمی برادری نے صدارتی سفارت کاری کے ذریعے چین کو بہتر طور پر سمجھا، چین کے قریب آئی ، اس پر زیادہ اعتماد بڑھا اور چین سے زیادہ توقعات وابستہ کیں۔ کئی ممالک کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی ذاتی طور پر تیار کردہ اور ہدایت کردہ چینی سفارت کاری نے افراتفری کی شکار دنیا کو انتہائی قیمتی استحکام اور یقین فراہم کیا ہے، اور یہ عالمی انتشار میں ایک ایسا مضبوط ستون بن گئی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ۔

خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ اہم اقدامات اور نظریات نے غیر معمولی اسٹریٹجک دور اندیشی اور وسیع عالمی فکر کا مظاہرہ کیا ہے، اور صدی کی تبدیلیوں کے تناظر میں دنیا کے لیے راستہ کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔صدارتی سفارت کاری، ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی سفارت کاری کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری میں فیصلہ کن رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں ، صدارتی سفارت کاری نے دور اندیش اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ذریعے، بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے سمت متعین کی، پڑوسی ممالک سے دوستی کی بنیاد مضبوط کی، گلوبل ساؤتھ کے لیے قوت کو متحد کیا اور اہم تاریخی موڑ پر بات چیت اور تعاون کا مرکزی رجحان تشکیل دیا۔ ایک ایسے وقت میں جب مغربی ممالک کے صدور انتخابی ادوار کے مطابق پہلے سے طے شدہ خارجہ پالیسیوں کو من مانے طریقے سے تبدیل کرتے ہیں، اور شہ سرخیوں کے لئے جان بوجھ کر تماشا اور پرجوش تقریریں کرتے ہیں، تب چین کی اعلیٰ قیادت کی صدارتی سفارت کاری عملی، طویل مدتی اور جامع "مشرقی انداز” کے ذریعے انتشار کی شکار اس دنیا کو قیمتی استحکام اور یقین فراہم کر رہی ہے۔

چینی صدارتی سفارت کاری کی بنیادی منطق مغربی "ایلیٹ سفارت کاری” سے یکسر مختلف ہے۔اس کی پہلی خصوصیت عملیت پسندی ہے ،یعنی نظریاتی بحث سے پہلے عملی کام۔ مثال کے طور پر، چینی صدر کی جانب سے فروغ دیا گیا مومباسا-نیروبی ریلوے، جس نے کینیا میں نیروبی سے مومباسا کا سفر 12 گھنٹے سے کم کر کے 4 گھنٹے کر دیا، اور چین اور کینیا کے درمیان تعلقات کو نئے دور کے ہم نصیب معاشرے کے اعلی درجے تک پہنچایا ۔ یوں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے عوامی فلاح و بہبود کو فائدہ پہنچایا گیا ، نہ کہ پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کیا گیا ۔ دوسری خصوصیت ، طویل مدتی نقطہ نظر ہے، یعنی”وقتی مقابلہ نہیں بلکہ صدیوں کی دور اندیشی”۔ مغربی سیاستدانوں کے برعکس جو انتخابی ادوار سے محدود ہیں اور جہاں پالیسیاں اکثر تبدیل ہوتی رہتی ہیں، چین "پانچ سالہ منصوبوں” اور "صدی کے اہداف” کو روڈ میپ کے طور پر استعمال کرتا ہے، "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام دس سالوں میں 150 سے زائد ممالک کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری اور جکارتہ-باندونگ ہائی اسپیڈ ریلوے جیسے اہم منصوبے چین اور غیر ملکی تعاون کے ” تاج” بن گئے ہیں۔

تیسری خصوصیت ، کھلا پن اور جامعیت ہے ،یعنی "چھوٹے گروہ نہیں، صرف تعاون کے نیٹ ورک”، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے میکانزم کے ذریعے،مختلف ممالک اور براعظموں کی سرحدوں کو پار کرتے ہوئے تعاون کے پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں، جو مغربی اقدار پر مشتمل اتحاد وں کے برعکس ہے۔چینی صدارتی سفارت کاری اور مغربی رہنماؤں کی سفارت کاری کے درمیان فرق وقت کے تصور ، کامیابی کے معیار اور اقدار کے لحاظ سے واضح ہے ۔ مغربی رہنماؤں کی سفارت کاری "فائر فائٹنگ” جیسی ہے، جو مختصر مدتی عوامی حمایت ( ووٹ) اور میڈیا ہیڈ لائنز پر مرکوز ہے، جبکہ چینی صدارتی سفارت کاری "درخت لگانے” جیسی ہے، جو 2035 کی جدید کاری کی ترتیب، 2060 کے کاربن نیوٹرلٹی ہدف پر مرکوز ہے، اور طویل مدتی ترقی کی حقیقی تاثیر پر توجہ دیتی ہے۔ مغرب "اقدار کے مطابق لکیر کھینچتا ہے”، "ڈیموکریسی سمٹ” بلاتا ہے اور تقسیم پیدا کرتا ہے؛ جبکہ چین ترقی کے حق پر توجہ مرکوز کرتا ہے،چین کی طرف سے پیش کردہ عالمی حکمرانی کے اقدامات کو 150 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے مثبت جواب ملتا ہے ، جو غربت میں کمی اور غذائی تحفظ جیسے عالمی مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔

چینی صدارتی سفارت کاری کی "عملیت پسندی ” جیسی خاصیت عالمی ڈھانچے کو تبدیل کر رہی ہے اور اس میں موجود کمی کو پورا کر رہی ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام 2013 میں پیش ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کر چکا ہے، جس نے پاکستان، لاؤس جیسے ممالک کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے ہیں؛ اس سفارت کاری نے ممالک کو غیر جانب دارانہ انتخاب کا موقع بھی فراہم کیا ہے ۔ روس-یوکرین تنازع میں، متعدد ممالک نے چین کے غیر جانبدارانہ موقف پر عمل کیا اور مجبوراً کسی ایک طرف کھڑے ہونے سے انکار کیا۔ چین نے بڑی طاقت کی ذمہ داری کا تعین کیا ہے، کرونا وبا کے دور میں 150 سے زائد ممالک کو امداد فراہم کی، ” کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی ” اہداف کا وعدہ کیا اور بیرون ملک کوئلہ سے بجلی کے نئے منصوبوں سے دستبردار ہو گیا، جس سے چینی اقدامات مسلسل بین الاقوامی اتفاق رائے میں تبدیل ہوتے رہے۔

صدی کی بے نظیر تبدیلیوں کے تناظر میں ، چینی صدارتی سفارت کاری "دنیا کو تقسیم کرنے” کے بجائے "دنیا کو جوڑنے” کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس سوال کا جواب دے رہی ہے کہ عملی اقدامات کے ذریعے "دنیا کو بہتر طور پر کیسے چلایا جائے” ، اور یہ "حقیقت پسندی ” ہی موجودہ متحرک دنیا کی سب سے کمیاب طاقت ہے۔ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے، صدارتی سفارت کاری چین اور دنیا کے تعلقات کو مزید مثبت سمت میں آگے بڑھانے، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے نئے افق کھولنے، اور چینی قوم کی طرف سے دنیا کے امن و ترقی کے لیے نئی شراکت فراہم کرنے کو جاری رکھے گی۔

Comments (0)
Add Comment