چین کی لانچنگ کے ذ ریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے جمعرات کے روز دوپہر2 بج کر 36منٹ پر ، صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے قریب سمندری علاقے میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک کامیاب لانچنگ کی ۔

چینی میڈیا کے مطابق اس لانچنگ میں جیئے لونگ3کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہو ئے۔یہ جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کی نویں پرواز تھی۔

Comments (0)
Add Comment