چینی صدر کا بیجنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن پارک کا دورہ

محققین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے علاقے ای زوانگ میں واقع نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی انوویشن پارک کا دورہ کیا۔ پیر کے روز انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن کی اختراعات اور بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعی مرکز کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

صدر شی نے متعدد سائنسی اور تکنیکی اختراعی کامیابیوں کی نمائش بھی دیکھی اور محققین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment