چین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن کی میلان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

میلان (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں 25ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن نے دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے قبل شین ای چھن نے اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا سے خوشگوار ملاقات کی اور چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اطالوی صدر ماتاریلا نے بھی شین ای چھن کے ذریعے شی جن پھنگ کے لیے دلی خیرسگالی کا اظہار کیا، چینی کھلاڑیوں کے حوالے سے شاندار کارکردگی کی خواہش ظاہر کی اور میلان سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں چینی حکومت کی قیمتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

7فروری کو شین ای چھن نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کووینٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ اعلیٰ سطح تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہاں ہے، کھیلوں کے ذریعے عالمی امن و ترقی کے فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کو آگے بڑھانے کے لیے آمادہ ہے۔

کرسٹی کووینٹری نے اولمپک تحریک کے لیے چینی حکومت کی مستقل حمایت اور اہم کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ اولمپک روح کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسے مزید فروغ دیا جا سکے اور موجودہ پیچیدہ عالمی حالات میں دنیا کے لیے مزید مثبت توانائی فراہم کی جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment