چین اور کوسٹاریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے ، چینی صدر

تعلقات کی ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے جڑی ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لورا فرنانڈیز کو جمہوریہ کوسٹاریکا کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 سال قبل چین اور کوسٹاریکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دو طرفہ تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مؤثر اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقائق پوری طرح سے ظاہر کرتے ہیں کہ چین اور کوسٹا ریکا تعلقات کی ترقی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات سے جڑی ہے جو عوام کی مرضی کے ساتھ ساتھ ایک ناگزیر رجحان بھی ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور کوسٹا ریکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر فرنانڈیز کے ساتھ تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور ایک چین کے اصول کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کی رہنمائی کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment