چین کے سی ایم جی کی "پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا سربیا میں انعقاد

بلغراد (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب بلغراد میں منعقد ہوئی۔ سربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر، سربیا کے نائب وزرائے اعظم، سربیا میں چین کے سفیر نیز سربیا کے سیاسی، علمی اور ثقافتی حلقوں، میڈیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین-سربیا تعاون کے منصوبوں کے نمائندوں سمیت تقریباً 300 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور ” فلموں کے ساتھ چین کی سیر” نامی پروگرام کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔ اب تک، تقریب سے متعلق رپورٹس کومتعدد یورپی ممالک میں مین اسٹریم میڈیا اداروں نے دوبارہ شائع کیا یا حوالہ دیا، جن میں سربیئن ریڈیو اور ٹیلی ویژن، سربیئن اخبار پولیٹیکو، سربیئن نیوز ایجنسی، یورو نیوز، آر ٹی، اور سپوتنک وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں چینی قونصلیٹ جنرل اور جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف جوہانسبرگ میں بھی پیش کیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق، چائنا میڈیا گروپ سیچھوان ایئرلائنزکے ساتھ مل کر بیجنگ وقت کے مطابق 16 فروری کی رات آٹھ بجے سے 17 فروری کی نصف شب ساڑھے بارہ بجے تک سیچھوان ایئر لائنز کی تمام پروازوں میں مسافروں کو مفت تیز رفتار وائی فائی فراہم کرے گا، تاکہ مسافر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات ملاحظہ کر سکیں۔

Comments (0)
Add Comment