چین کا یورپی کمیشن کی جانب سے چینی ونڈ پاور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات پر شدید عدم اطمیان کا اظہار

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی کمیشن کی جانب سے غیر ملکی سبسڈی کے ضابطے کے تحت چینی ونڈ پاور کمپنیوں کے خلاف جامع تحقیقات کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں کے خلاف حالیہ تحقیقات واضح طور پر ہدفی اور امتیازی نوعیت کی حامل ہیں اور چین اس پر شدید عدم اطمیان کا اظہار کرتا ہے۔

یورپی کمیشن کی تحقیقات نے "غیر ملکی سبسڈیز” کے تصور کو حد سے زیادہ وسیع کیا ہے،اس میں شواہد کی کمی اور شفافیت کا فقدان ہے، اور یہ "منصفانہ مسابقت” کی آڑ میں تحفظ پسندی کی ایک عام مثال ہے۔ ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور چین-یورپی یونین تعاون کے لیے منصفانہ، عادلانہ اور قابلِ پیش گوئی مارکیٹ ماحول فراہم کرے۔ چین اس کے بعد ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے گا اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے پختہ تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment