مظاہرین کا جاپانی وزیر اعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی شہریوں نے جاپانی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے ایک ریلی نکالی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم سانائے تاکائیچی اپنے غلط بیانات کو فوری طور پر واپس لیں۔ مظاہرین نے "سانائے بیان واپس لو” اور "جنگ کو ہوا دینے کی مخالفت” جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے سانائے تاکائیچی کے غلط ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تائیوان کے بارے میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔پارلیمنٹ جیسے ایک باضابطہ اور سرکاری فورم پر تاکائیچی کے ریمارکس سے چین کے خلاف دشمنی ظاہر کی گئی۔تاکائیچی کو اپنے بیانات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے بلکہ اسی سرکاری موقع پر اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاکائیچی کابینہ کی جانب سے لوگوں کے ذریعہ معاش کو نظر انداز کرکے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ جاپان کو جنگ کے خطرناک دہانے پر لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محصولاتی آمدنی کو سماجی تحفظ، تعلیم اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جو لوگوں کی زندگی کے لیے واقعی اہم ہیں۔حکومت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کی ترجیحات غلط ہیں۔