چین نے جاپان کا دوہرے استعمال کی اشیاء سے متعلق برآمدی کنٹرول واپس لینے کا مطالبہ مسترد کر دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارتِ تجارت نے جاپان کی جانب سے دوہرے استعمال کی حامل اشیاء کی برآمد سے متعلق چینی کنٹرول اقدامات پر اعتراض کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ تجارت کی ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ بیانات ناقابلِ قبول ہیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ چین کی جانب سے دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر کنٹرول کے اقدامات صرف جاپان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی روایات کے خلاف ہیں، نیز انہوں نے چین سے ان اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چینی وزارتِ تجارت نے واضح کیا کہ چین اس مؤقف کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

چین کی جانب سے جاپان کے خلاف متعلقہ اقدامات کی بنیادی وجہ خود جاپانی وزیرِ اعظم کے غلط بیانات اور طرزِ عمل ہے، جن سے جاپان بخوبی آگاہ ہے۔ترجمان حہ یونگ چھیان نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور ایسے اقدامات سے باز رہے جو معاملات کو مزید بگاڑنے کا سبب بنیں۔

Comments (0)
Add Comment