بیجنگ (ویب ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے بیسویں سینٹرل ڈسپلن انسپکشن کمیشن کا پانچواں کل رکنی اجلاس بارہ سے چودہ جنوری تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ اجلاس میں لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو ننگ، چھائی چھی اور ڈِنگ شوئے شیانگ سمیت پارٹی اور ملک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں "پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کرنے کی خاطر اعلیٰ تر معیار اور زیادہ مؤثر عملی اقدامات کے ذریعے ہمہ گیر مضبوط پارٹی نظم و ضبط کو آگے بڑھایا جائے ” کے عنوان سے ورک رپورٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں نئے دور اور نئے سفر میں پارٹی نظم و ضبط سے وابستہ انضباطی و نگرانی امور کو اعلیٰ معیار پر فروغ دیا جائے،چینی طرز جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے لیے مزید کردار ادا کیا جائے۔