چین کا یوکرین کے مسئلے پر امن، مکالمے اور یکجہتی پر زور

چین بحران کے سیاسی حل کی کوشش کرتا ہے، چینی نمائندہ

نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیویارک میں اپنے ہیڈکوارٹر میں یوکرین کے مسئلے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے زور دیا کہ اس وقت یوکرین کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کے کلیدی مرحلے میں ہے۔انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ امن، مکالمے اور یکجہتی پر قائم رہیں اور بحران کے سیاسی حل کو آگے بڑھائیں۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب سون لے نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے پر چین کا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے۔

چین ہمیشہ امن اور مذاکرات کو فروغ دیتے ہوئے بحران کے سیاسی حل کی کوشش کرتا ہے۔ ہم روس اور یوکرین سمیت متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل گہرا رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور فعال سفارت کاری کر رہے ہیں۔چین نے یوکرین بحران کے حوالے سے امن دوست گروپ قائم کرنے کی تجویز دی، امن کی آواز بلند کی، امن کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment