ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں ، چینی وزارت خارجہ

چین اپنے جائز اور قانونی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل ظاہر کیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھے گا، اسے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی سرگرمی کے دوران 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔منگک کے روز ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ چین کا ٹیرف سے متعلق مؤقف بالکل واضح ہے۔

ٹیرف جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ چین اپنے جائز اور قانونی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ، ایران میں قومی استحکام کی امید اور حمایت کرتا ہے۔ چین ہمیشہ سے دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا آیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی آمیز رویہ اپنانے کے خلاف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقوں کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سودمند ہوں۔

Comments (0)
Add Comment