چینی فوج کا فلپائن کے طیاروں کے غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یئن جزیرے کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر شدیدرد عمل

بیجنگ (ویب ڈیسک) سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل تیان جون لی نے بتایا کہ حال ہی میں فلپائن کے کئی چھوٹے طیارے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ہوانگ یئن جزیرے پر چین کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو ان طیاروں کو ٹریک کرنے، ان کی نگرانی کرنے، انہیں سخت وارننگ جاری کرنے اور قوانین اور ضوابط کے مطابق انہیں اپنی حدود سے باہر نکالنے کے لیے منظم کیا۔

انہو ں نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ہم فلپائن کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کمانڈ کے دستے ہمہ وقت ہائی الرٹ پر ہیں اور قومی و علاقائی خودمختاری ، سلامتی کے تحفظ اور جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا جاری رکھیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment