چین افغان عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے، چینی وزیرخارجہ

0

کابل (ویب ڈیسک) افغان وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے کابل میں ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطابقوزیر اعظم محمد حسن اخوند نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں انصاف کی قوت ہے اور مشترکہ ترقی کے لئے افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کرتا رہتا ہے۔

افغانستان چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مثبت اور پائیدار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور کسی بھی طاقت کو چین کو دھمکانے کے لئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے، افغان عوام کے انتخاب کا احترام کیا ہے، افغانستان کی منفرد ثقافتی روایات کا احترام کیا ہے، قومی حالات کے مطابق افغانستان کے قائم کردہ گورننس ماڈل کا احترام کیا ہے، اور آزادی کو برقرار رکھنے اور ترقی اور بحالی کے حصول میں افغانستان کی حمایت کی ہے۔

افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے چین مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اقتصادی تعاون کے لئے ضروری ضمانت فراہم کرے گا۔ "مشرقی ترکستان اسلامی تحریک” اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تسلیم شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور امید ہے کہ افغان فریق چین کے خدشات پر توجہ دے گا اور اپنے کریک ڈاؤن کو تیز کرے گا۔ دورے کے دوران وانگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے بات چیت کی اور افغان وزیر داخلہ سراج دین سے بھی ملاقات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.