2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپئن شپس جیتی ہیں

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران چین کے  کھیلوں  کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت  کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز  قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے  اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔

چین نےکامیابی کے ساتھ  بیجنگ سرمائی اولمپکس، ہانگ چو ایشین گیمز، ہاربن ایشین سرمائی  گیمز، چھن ٹو یونیورسٹییڈ اور ورلڈ گیمز  کا انعقاد کیا ہے، اور چینی طرز کی جدیدکاری پر مبنی کھیلوں کی کامیابیوں نے عالمی توجہ حاصل کی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.