ایس اینڈ پی کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ "اے پلس” برقرار

0

معیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) ایس اینڈ پی انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگز نے ایک رپورٹ جاری کی اور چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ "اے پلس ” اور "استحکام” کے آؤٹ لک کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔جمعرات کے روز چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ چین کی معاشی نمو میں لچک اور قرضوں کے انتظام میں کامیابیوں کو انتہائی تسلیم کرتی ہے، جو چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کے اہم اقتصادی اشاریے توقع سے بہتر ہیں اورمعیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ حالیہ دنوں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2025 ء میں چین کی اقتصادی شرح نمو کی پیش گوئی کو بڑھا کر 4.8 فیصد کر دیا تھا جو اپریل کی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

طویل المدت نقطہ نظر سے چین کی معیشت مضبوط بنیادوں، متعدد فوائد، بھرپور لچک اور وسیع صلاحیتوں پر مشتمل ہے، جبکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو سہارا دینے والے مثبت عناصر مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ چین کی سوشلسٹ خصوصیات کے نظام کے فوائد، انتہائی وسیع مارکیٹ کے امتیازات، مکمل صنعتی نظام کی برتری اور ہنر مند انسانی وسائل کی دولت ،یہ سب عوامل ملکی معیشت کی مستحکم اور صحت مند ترقی کے لیے پائیدار ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.