پاکستانی ہاکی ہیرو رضوان علی پرتگال کے کژولز ہاکی کلب کے انٹرنیشنل ہیڈ کوچ مقرر، ملک کا نام روشن کر دیا

0

برسلز ( حافظ اُنیب راشد/ طاہرعلی شاہ) فیصل آباد پاکستان سے تعلق رکھنے والے قوم کے نیشنل ہیرو رضوان علی پرتگال میں Casuals ہاکی کلب کے انٹرنیشنل ہیڈ کوچ مقرر کر دیے گئے۔

یہ فیصل آباد اور پاکستان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دیار غیر میں اس قوم کے بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا۔

یاد رہے کہ رضوان علی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب پرتگال میں مقیم ہیں۔

رضوان علی پرتگال کی ٹاپ کلب کو 26-2025 سیزن کے لیے کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ان کی تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں رہنے والے پاکستانی اور ہاکی سے پیار کرنے والے پاکستانیوں نے رضوان علی کو اس عہدے پر فائز ہونے پہ مبارکباد پیش کی اور رضوان علی کے مستقبل کے لیے دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا . ۔

اس حوالے سے رضوان علی نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ Casuals ہاکی کلب نے میرے اوپر اعتماد کیا اور میری صلاحیتوں کو دیکھ کر مجھے ہیڈ کوچ مقرر کیا.۔

یہ میرے ماں باپ اور میرے دوست اور فینز کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے مجھے عزت سے نوازا۔

ہیڈ لائن بنا دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.