متعدد ممالک کے رہنماؤں کی تینتیسیوں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ پر توجہ ،چین کے رہنما کردار کی تعریف
بیجنگ :متعدد ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تینتیسویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں میں چین کی شاندار کارکردگی کو بخوبی دکھایا گیا ہے، اور نشاندہی کی کہ چین کھلے پن، جدت اور تعاون کے فروغ میں رہنما کردار ادا کرتا ہے۔ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ چین کے اصول ایک زیادہ منصفانہ اور باعزت بین الاقوامی نظام کے قیام کے لیے ایک مثال ہیں۔ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے ایک ویڈیو بیان میں خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں شن زن کو ایک متحرک اختراعی مرکز قرار دیتے ہوئے سراہا۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بھی لکھا کہ وہ چین کی مہمان نوازی کے شکر گزار ہیں اورجنوبی کوریا-چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی امید رکھتے ہیں۔
