چین-کینیڈا تعلقات درست راستے پر واپس آ گئے ہیں، چینی نائب وزیر اعظم

0

بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم، اور چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے سربراہ حہ لی فنگ نے کینیڈا کے وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شامپین اور وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سِدھو کے ساتھ ونکوور میں دوسرے چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔حہ لی فنگ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین-کینیڈا تعلقات درست راستے پر واپس آ گئے ہیں۔ چین کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور باہمی احترام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد کی تلاش کے ساتھ ، اختلافات کو محفوظ رکھتے ہوئے، معیشت، تجارت، مالیات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، اور چین اور کینیڈا کے درمیان نئی اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ فرانسوا فلپ شامپین نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں رہنماؤں کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے اور اقتصادی و مالیاتی شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔منندر سِدھو نے چین – کینیڈا اقتصادی و تجارتی شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔ ڈائیلاگ کے دوران، فریقین باہمی فائدہ مند نتائج اور اتفاق رائے تک پہنچے۔ حہ لی فنگ، فرانسوا فلپ شامپین ، اور منندر سِدھو نے چین-کینیڈا بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.