چین اور بلغاریہ کے درمیان تبادلے اور تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھے ہیں، چینی صدر
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے الیانا یوتووا کو ٹیلی فون کرکے بلغاریہ جمہوریہ کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ بلغاریہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ باہمی احترام، برابری کی بنیاد پر برتاؤ، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی چین۔بلغاریہ تعلقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں اور شعبوں میں تبادلے اور تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھے ہیں جبکہ تزویراتی شراکت داری کے مفہوم میں بھی مسلسل وسعت آئی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔بلغاریہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر الیانا یوتووا کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اپنی اپنی ترقی اور قومی احیا کے راستے پر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھیں، مزید مثبت، عملی اور متحرک دوطرفہ تعلقات تشکیل دیے جائیں اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید بہتر انداز میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔
