چین کے نائب وزیر اعظم دوسرے چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کے لیے کینیڈا کا دورہ کریں گے
بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان باہمی اتفاقِ رائے کے تحت دوسرا چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ 9 نومبر کو کینیڈا میں منعقد ہوگا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیرِاعظم اور اس ڈائیلاگ میں چین کے سربراہ حہ لی فنگ اور کینیڈا کے وزیرِ خزانہ فرانسوا فلپ شامپین اور وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سِدھو مشترکہ طور پر اس ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔
